کراچی( آن لائن ) سندھ لاکھڑا کول مائننگ کمپنی کیلیے 232 ملین روپے منظور دیدی گئی۔وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی صدارت میں سندھ لاکھڑا کول مائننگ کمپنی (SLCMC) کی بورڈ میٹنگ محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں سندھ لاکھڑا کول مائننگ کمپنی کیلیے 232 ملین
روپے منظور دی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری توانائی سندھ مصدق احمد خان، سیکریٹری خزانہ سندھ نجم شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ کول اتھارٹی خادم چنہ جو بورڈ کے اراکین بھی ہیں، کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندھ لاکھڑا کول مائننگ کمپنی توفیق احمد آرائیں اور بورڈ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔