کراچی( آن لائن )اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے، 239 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر مستحکم رہا، انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 36 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کمی کے بعد 157 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک ایکس چینج
گراوٹ کا شکار نظر آئی، 239 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری کا آغاز مندی سے ہوا تھا اور 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کمی سے 30 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ صورتحال صرف مقامی نہیں، امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کے سبب دنیا بھر کی بڑی سٹاک مارکیٹیں بھی گراوٹ کا شکار رہیں۔