واشنگٹن( آن لائن )مریکی ریاست اوکلاہامہ کی ایک ضلعی عدالت نے ہم وطن فارما سوٹیکل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو درد کش ادویات میں افیون کی ملاوٹ پر 572 ملین ڈالر (469 ملین پائونڈ سٹرلنگ) جرمانہ عائد کردیا، تاہم کمپنی نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فارماسوٹیکل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے درد کش ادویات میں افیون کی ملاوٹ کی تھی جس کے باعث اسے کلیولینڈ کائونٹی کی ضلعی عدالت سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔اس قبل رواں سال ہی اوکلاہامہ میں درد کش دوا آکسی کانٹن بنانےوالی امریکی
فارما سوٹیکل کمپنی پرڈیو فارما کو اسی طرح کے الزام کے تحت 270 ملین ڈالر اور ٹیوا کمپنی کو 85 ملین ڈالر جرمانہ کیا تھا۔اوکلاہامہ کی کلیولینڈ کائونٹی کی ضلعی عدالت کے جج تھاڈ بالکمین نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوٹر نے یہ ثابت کیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کا درد کش ادویات میں کوکین کے استعمال کا عمل منشیات کے عادی افراد کے ساتھ دھوکہ ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ عمل اوکلاہامہ کے ہزاروں شہریوں کی صحت و سلامتی کے ساتھ سودے بازی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ اوکلاہامہ کے شہریوں کے لیے شدید خطرہ بھی ہے۔