جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کے چھ صوبوں میں آزاد تجارتی آزمائشی زونز کے قیام کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن )چین کے چھ صوبوں میں شان دونگ، جیانگ سو، گوانگ شی، حہ بے، یون نان اور حہ لونگ جیانگ میں آزاد تجارتی آزمائشی زونز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب مندوب وانگ سو ون کا کہنا تھا کہ ان چھ آزاد تجارتی زونز میں مختلف پہلوں سے اصلاحات کی جائیں گی۔گوانگ شی آزاد تجاری زون کے تحت بین الاقوامی شاہراہ و بحری تجارتی راستے کے قیام ، سمندر پار تجارت ، سامان کی نقل و حمل اور

سمندر پار محنت کشوں کے تعاون کو اہمیت دی جائے گی جبکہ حہ لونگ جیانگ آزاد تجارتی زون کے قیام کا مقصد روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے اور حہ بے آزاد تجارتی زون کی ترقی شعبہ صحت سے زیادہ تعلق رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ 2013 میں شنگھائی آزاد تجارتی زون کے قیام کے بعد سے تاحال چین میں اس قسم کے زونز کی تعداد18 تک جا پہنچی ہے۔ ان زونز میں دریافت کئے گئے نئے تجربے کی چین میں وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے جس نی چین کے کھلے پن کو مزید فروغ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…