بیجنگ ( آن لائن) چین میں رواں سال کے دوران ٹھوس کچرے کی در آمد میں کمی ہوئی ہے ، ٹھوس کچرے کی درآمد کے کنٹرول کے ذمہ دار محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں ٹھوس کچرے کی درآمد کا حجم 7286000 ٹن تھا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.1 فیصد کم ہے۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ چین میں “غیر ملکی ردی” کی غیر قانونی در آمدات پر موئثر طریقے سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ یاد
رہے کہ 2017ء سے قبل چین میں زیادہ سکریپ در آمد کرنے والے ممالک میں شامل تھا اور خام مال کے طور پر ردی کاغذات ، پلاسٹک اور دھاتوں کی فراہمی ناکافی تھی۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے غیر ملکی سکریپ کا سہارا لیا گیا۔جس کی مدد سے پلاسٹک سمیت دیگر مصنوعات بنائی جاتی تھیں۔ اس صورت حال پر کچھ ترقی یافتہ ممالک بھی خوش تھے کہ اس کوڑے کی چین منتقلی کی وجہ سے ان کی کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے پر آنے والی لاگت سے جان چھوٹ گئی تھی۔