اسلام آباد ( آن لائن )کپاس کے زیر کاشت رقبے میں رواں سیزن( 2019-20ء) کے دوران 14.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں 69 ملین ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سیزن (2018-19 )کے دوران 67.01 ملین
ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی تھی، اس طرح گزشتہ سیزن 2018-19 کے مقابلہ میں رواں سیزن 2019-20 کے دوران کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے لئے کپاس کی کاشت کا ہدف 71.54 ملین ایکڑ مقرر کیا گیا تھا۔