اسلام آباد(آن لائن) جون2019ء کے دوران خام روئی کی قومی درآمدات میں 28.11فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے مطابق جون2019ء کے دوران خام روئی کی درآمدات 81.5 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مئی2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 113.4 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون2019ء کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات میں31.9 ملین ڈالر یعنی28 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔