بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فکسڈ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں سے فوری مشاورت کی جائے ، لاہور چیمبر

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الر حمان سہگل نے فکسڈ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں سے فوری مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں لاہور چیمبر پہلے ہی تجاویز دے چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور تاجر برادری میں اچھے تعلقات ضروری ہیں۔

اس کے لیے تاجروں کے فکسڈ ٹیکس سمیت دیگر معاملات سے متعلق تحفظات دور کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاروباری تنظیموں کے نمائندوں کی پیش کردہ تجاویز کو مدنظر رکھا جائے توموجودہ ٹیکس پالیسیوں میں کاروبار دوست اصلاحات کی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت تشویشناک ہے کہ ٹیکس حکام نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب دینے کی بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھارہے ہیں جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی خواہش کے مطابق فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کروانے سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور حکومتی محاصل بڑھیں گے جبکہ حکومت کے انتظامی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ حکومت کو چاہیے کہ نئے ٹیکس دہندگان کو 3سے 4سال کیلئے ٹیکس اور آڈٹ سے استثنیٰ دے،ٹیکس ریٹرن فارم اُردو ،انگلش دونوں میں ایک صفحے پر مشتمل اور آسان زبان میں ہونا چاہیے کہ فائلر اسے بآسانی خود پُر کر سکے۔ انہوں نے تجویزپیش کی کہ ایف بی آر کی جانب سے کاروباری طبقہ کیلئے پالیسی سازی میں کاروباری برادری کے نمائندوں کو لازما شامل کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…