منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرانس پاکستان کو 50 ملین یورو کا قرضہ کن شرائط پر دیگا، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )فرانس پاکستان کو 50 ملین یورو (9 ارب روپی) کا نرم شرائط پر قرضہ جبکہ درگئی اور چترال ہائیڈرو پراجیکٹ کی بحالی کے لئے 0.2 ملین یورو (36 ملین روپی) کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بارٹے اور کنٹری ڈائریکٹر آف فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ (اے ایف ڈی) جیکی ایمپرو نے جمعہ کو درگئی اور چترال ہائیڈرو پراجیکٹ کے لئے

0.2 ملین یورو کے گرانٹ معاہدہ اور 50 ملین یورو مالیت کے کریڈٹ فیسلٹی ایگریمنٹ پر دستخط کئے۔مالا کنڈ اور چترال خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقوں میں شامل ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ مشینری کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور درگئی اور چترال میں موجودہ پاور اسٹیشنز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، منصوبہ میں مستقبل میں خطہ کی ضروریات کے تناظر میں پیداوار میں اضافہ، ٹرانسمیشن اور بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔یہ منصوبہ دستیاب قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے اور اس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے حکمت عملی حکومت پاکستان کی حکمت عملی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے فرانس پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں تکنیکی و مالیاتی تعاون فراہم کر رہا ہے جبکہ 2016 میں 315 ملین یورو کی مالی معاونت کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے فرانسیسی حکومت اور اے ایف ڈی کا پاکستان کی موجودہ مالی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…