ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کراچی سے پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کیلئے 33.6 ارب روپے کا منصوبہ

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت ورلڈ بینک کی مدد سے آئندہ سال سے33.6ارب روپے کا مسابقتی اورپائیدار کراچی شہر کا منصوبہ شروع کررہی ہے جو5 سال میں مکمل ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کی قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مس میلنڈا گوڈس کی قیادت میں2 رکنی وفدکیساتھ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا منصوبہ شروع کررہی ہے جو5 سال میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کا مقصد کراچی

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور تمام6 ضلعی میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ شہر میں تفصیلی پراپرٹی سروے کے حوالے سے تعاون کرنا ہے۔ وفد میں مس امینہ راجا سینئر ورلڈ بینک آپریشن آفیسر بھی شامل تھیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ سرمایہ کاری کیساتھ اس منصوبے کے تحت کاروبار کو سہل بنانے کے حوالے سے مثبت اقدامات کے لیے تعاون کیا جائیگا۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ ودیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز، ضلعی کونسل اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کریں تاکہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے باضابطہ طورپر حکمت عملی وضع کی جاسکے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں شہر میں لوکل باڈیز کومالی طورپر مستحکم کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ وہ کافی حد تک خود کفیل ادارے بن سکیں۔ اس منصوبے کے تحت متعلقہ لوکل باڈیز کی پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے استعداد کار میں اضافہ کیاجائیگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کی اہم کوآرڈی نیٹنگ ایجنسی صوبائی محکمہ بلدیات ہوگا۔ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائیگا تاکہ کراچی کی لوکل کونسلز کو فنی امداد فراہم کی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…