اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا عمران خان کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، جانتے ہیں ایک سال میں کتنے ڈالر ز بھجوائے؟

datetime 11  جولائی  2019 |

کراچی(آن لائن)مالی سال 2018-19کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 21.84 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2018-19کے دوران21841.50 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کے دوران

موصول ہونے والے19913.55 ملین ڈالر کے مقابلے میں 9.68 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔جون 2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1650.52ملین ڈالر رہیں جو مئی 2019 کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم جبکہ جون 2018 کے مقابلے میں1.40 فیصد زائد ہے۔بلحاظ ملک جون 2019کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب334 ملین ڈالر،356.03 ملین ڈالر،276.76ملین ڈالر،268.97ملین ڈالر، 163.46 ملین ڈالر، اور52.49 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جون 2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 336.61ملین ڈالر،345.31 ملین ڈالر، 260.32ملین ڈالر،260.25ملین ڈالر، 163.53 ملین ڈالر اور 62.16 ملین ڈالر تھیں۔جون 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ،آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر198.81 ملین ڈالر رہیں جبکہ جون 2018 میں ان ملکوں سے 199.47 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…