جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سمگلنگ سے معیشت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے حکومت اصلاحی اقدامات اٹھائے ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل، سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے کیونکہ سمگل شدہ اشیا ء بغیر کسی ٹیکس کے ملک میں داخل ہوتی ہیں جس سے حکومت اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو سے محروم ہو رہی ہے لہذا انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ

وہ سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تا کہ معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ سمگلنگ کی وجہ سے 2000سے 2009تک پاکستان کی معیشت 35ارب ڈالر کے ریونیو سے محروم ہوئی تھی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمگلنگ ہماری معیشت کیلئے کتنی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس لگانے کی بجائے اگر حکومت سمگلنگ پر قابو پا لے تو اس سے حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اربوں روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی اشیاء سمگلنگ کے ذریعے داخل ہو رہی ہیں جس وجہ سے جائز کاروبار کرنے والوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور ملک میں دستاویزی معیشت کو فروغ دینا مشکل ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کسٹم کی اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 59فیصد ٹائر، 47فیصد چائے، 59فیصد موبائل فون، 57فیصد ٹیلی ویژن، 57فیصد آٹو پارٹس، 10فیصد سٹیل شیٹس،12فیصد گاڑیاں،17فیصد فیبرکس،33فیصد ڈیزل، 3فیصد سگریٹ اور 11فیصد پلاسٹک گرینیولزسمگلنگ کے ذریعے مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں جس وجہ سے نہ صرف قانون کے مطابق کاروبار کرنے والے تاجروں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ حکومت بھی اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر سمگلنگ کو روکنے کی کوشش کرے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ سمگلنگ کو روکنے میں کسٹم حکام کا کردار بہت اہم ہے لیکن رشوت اور بدعنوانی سمگلنگ پر قابو پانے کی راہ میں اہم رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کو

استعمال میں لا کر سمگلنگ پر قابو کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بھی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر سمگلنگ کو روکنے کی کوشش کرے کیونکہ جب تک ٹیکنالوجی کو استعمال میں نہیں لایا جائے گا سمگلنگ کو روکنا مشکل ہے۔ انہوںنے کہا کہ انڈرانوائسنگ سے بھی قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت انڈرانوائسنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…