ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گرمی سے تنگ لودھراں کا نوجوان گھر والوں سے کھاد اور سپرے کے پیسے لے کر مری سیر کو نکل گیا

datetime 31  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لودھراں میں ایک نوجوان نے فصلوں کے لیے کھاد اور سپرے کے بہانے گھر والوں سے رقم لی لیکن طویل وقت گزرنے کے باوجود جب واپس نہ آیا تو اہل خانہ پریشان ہو گئے۔

نوجوان کو گرمی برداشت نہ ہوئی تو اُس نے زرعی کام کے بجائے دوستوں کے ساتھ مری جانے کا فیصلہ کیا اور چپکے سے سیر و تفریح کو نکل گیا۔ اہل خانہ نے ابتدائی طور پر خود تلاش کیا مگر جب کوئی پتہ نہ چلا تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے نوجوان کا سراغ لگایا تو انکشاف ہوا کہ نوجوان اس وقت مری میں اپنے دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کر رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان خیریت سے ہے اور جلد گھر واپس پہنچے گا۔ اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا، مگر ساتھ ہی نوجوان کی غیر ذمہ داری پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…