نیویارک(آن لائن) روس اور اوپیک ملکوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کی مدت میں توسیع پر رضامندی کے باوجود امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی عالمی سست اقتصادی شرح نمو کے باعث تیل کی طلب کم ہونے بارے خدشات ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 2.66 ڈالر (4.1 فیصد) کم ہوکر 62.40 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.84 ڈالر (4.8 فیصد) کمی کیساتھ 56.25 ڈالر فی بیرل طے پائے۔