سنگاپور( آن لائن ) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 1 ڈالر فی بیرل سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سعودی عرب ، روس اور عراق کا تیل کی پیداوار میں مزید 6 سے 9 ماہ کے لیے کمی پر اتفاق ہے۔ سنگاپور میں پیر کو ستمبر کے لیے برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر سودے 1.57 ڈالر (2.4 فیصد) اضافے کے ساتھ
66.31 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست کے لیے سودے 1.36 ڈالر (2.3 فیصد ) اضافے کے ساتھ 59.83 ڈالر فی بیرل طے پائے۔یاد رہے کہ تیل پیداکرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک ) اور دوسرے ملکوں نے خام تیل کے نرخوں میں اضافے کے لیے اس کی پیداوار میں مزید 6 سے 9 ماہ تک کمی پر اتفاق کیا ہے۔