بیجنگ (این این آئی)چین نے ملکی معیشت کے کئی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسیاں نرم کرنے اورعائد تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت کامرس نے گزشتہ روز جاری کیے گئے
ایک بیان میں کہاکہ اس وقت ملک میں اڑتالیس ایسے سیکٹرز ہیں، جن میں بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں اور آئندہ ماہ کے اختتام پر ان شعبوں کی تعداد کم ہو کر چالیس تک ہو جائے گی۔ چین میں غیر ملکی سرمایہ کار نامناسب سلوک کی شکایت کرتے ہیں۔