بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھی مندی، جانتے ہیں سرمایہ کار کتنی بڑی رقم سے محروم ہوگئے؟

datetime 30  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس گھٹ گیا جس کے سبب انڈیکس 35ہزاراور 34ہزار پوائنتس کی دو نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا ،مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے176ارب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے گھٹ کر68کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبارکا آغاز مندی کیساتھ اور اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل 4دن مندی کی زد میں رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 1350.82پوائٹس لوز کر گیا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی سے انڈیکس نے 127.15پوائنتس ریکور تو کر لئے مگر مجموعی طورپر مارکیٹ مندی کا شکار دیکھی گئی ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مند ی کی لہر غالب آنے سے انڈیکس 1223.67پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 35125.25پوائنٹس سے کم ہو کر 33901.58پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای انڈیکس میں 751.89پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1631.77پوائنٹس سے کم ہو کر15879.88پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس25622.70پوائنتس سے کم ہو کر24986.05پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب76ارب27کروڑ85لاکھ88ہزار478روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب 63ارب 57کروڑ93لاکھ71ہزار197روپے سے گھٹ کر68کھرب87ارب 30کروڑ7لاکھ 82ہزار719روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35194.64پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ۔

تاہم مندی کے سبب انڈیکس ایک موقع پر 33408.00پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ39لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 2ارب پے مالیت کے 7کروڑ87لاکھ64ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1693کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے612کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،952میں کمی اور129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،میپل لیف سیمنٹ ،یونٹی فوڈز ،بینک آف پنجاب ،ڈی جی کے سیمنٹ ،پاک الیکٹرون ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل ،چیرٹ سیمنٹ ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،فوجی فرٹیلائزر ،سلک بینک ،نشاط چونیاں ،پاک نٹر نیشنل بلک ،حبیب بینک لمیٹڈ ،گورتھ فنڈزاور نیشنل بینک آف پاکستان سر فہرست رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…