ٹوکیو (آن لائن) جاپان کی سوشل میڈیا کمپنی ’لائن‘ نے صارفین کیلئے سکورنگ کا پروگرام شروع کیا ہے ‘جس میں انہیں رعایتی نرخ اور دیگر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔کمپنی کے مطابق ’لائن سکور‘ میں اس مقبول ایپلی کیشن سے عمر‘آمدنی، اہلخانہ کے ارکان اور اس سروس کے استعمال کے طریقے جیسی معلومات استعمال کی
جاتی ہیں۔بلند سکور حاصل کرنے والے صارفین کو کئی طرح کے ڈسکاونٹ اور کم شرح سود پر قرضوں کی پیشکش کی جاتی ہے۔لائن کے سی ای او اور صدر تاکیشی اِدے زاوا نے کہا کہ کمپنی کا صارفین میں امتیاز کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن اس سروس کے ذریعے استعمال کنندگان کا مثبت انداز میں جائزہ لینا چاہتی ہے تاکہ ان کی زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکے۔