کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں جمعہ کو بہتری دیکھی گئی،انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 4.20روپے اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 3.00روپے اور قیمت فروخت میں 2.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 4.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید163.70روپے سے گھٹ کر159.50روپے اورقیمت فروخت میں 164.20روپے سے گھٹ کر160.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 3.00روپے اور قیمت فروخت میں 2.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید162.50روپے سے گھٹ کر159.50روپے اورقیمت فروخت163.50روپے سے گھٹ کر161.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 5.50روپے اور قیمت فروخت میں 4.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 6.00روپے اورقیمت فروخت میں 4.80روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید183.50روپے سے گھٹ کر178.00روپے اورقیمت فروخت186.50روپے سے گھٹ کر182.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید205.00روپے سے گھٹ کر199.00روپے اورقیمت فروخت208.30روپے سے گھٹ کر203.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 1.30روپے اور قیمت فروخت میں 90 پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 1.30روپے اور فروخت میں 95پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید43.00روپے سے گھٹ کر41.70روپے اورقیمت فروخت43.60روپے سے گھٹ کر42.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.05روپے سے گھٹ کر42.75روپے اورقیمت فروخت44.70روپے سے گھٹ کر43.75روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔