ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، یو اے ای درہم چینی یوآن سمیت تمام کرنسیوں کی اونچی اُڑان،روپے کے مقابلے میں قیمت میں مزید اضافہ

datetime 24  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 4پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 30پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.93روپے سے بڑھ کر156.97روپے اور

قیمت فروخت میں 157.13روپے سے بڑھ کر157.17روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 30پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے سے بڑھ کر156.00روپے اورقیمت فروخت156.70روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خرید میں 80پیسے اورقیمت فروخت میں 50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں 50 پیسے اورقیمت فروخت میں 40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.00روپے سے بڑھ کر176.80روپے اورقیمت فروخت178.50روپے سے بڑھ کر179.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید197.00روپے سے بڑھ کر197.50روپے اورقیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.90روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں بھی10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.80روپے سے بڑھ کر41.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھ کر42.40روپے اورقیمت فروخت42.80روپے سے بڑھ کر42.90روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے بڑھ کر21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…