بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی اونچی اڑان، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان

datetime 24  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 156.90 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبریں نہیں آرہی کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ کو مندی کا سامنا ہے ۔ 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جس کے باعث انڈیکس 34 ہزار 867 پر پہنچ گیاہے ۔یاد رہے کہ بجٹ کی منظوری سے متعلق خدشات کے باعث گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی سرمایہ کارو ں کا شیئرز کی خریداری میں رجحان کم ہونے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا تھا جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 1 اعشاریہ 3 فیصد کمی آئی اور کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس کے سبب انڈیکس35500پوائنٹس سے گھٹ کر 35100 پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 87 ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا ۔سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کے سخت رویے کے سبب بجٹ کی منظوری التوا میں جانے کے خدشے ،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کیلئے انقلابی اقدامات سے جڑیں خبروں پر سرمایہ کاروں میں تذبذب کی لہر دوڑ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں تاہم منافع کی خاطر فروخت کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور مارکیٹ ہفتے میں تین دن مندی کی لپیٹ میں رہی ۔

جس کی وجہ سے انڈیکس 916.83پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 2دن کی معمولی تیزی سے انڈیکس نے 469.13پوائنٹس ریکور تو کئے مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 447.70 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 35572.95پوائنٹس سے کم ہو کر35125.25پوائنٹس ہو گیا.

اسی طرح 171.99 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 16803.76 پوائنٹس سے کم ہو کر 16631.77 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25939.74 پوائنٹس سے گھٹ کر 25622.70پوائنٹس پر آگیا ۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 87ارب45کروڑ87لاکھ 8 ہزار 224 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب51ارب3کروڑ80لاکھ 79 ہزار 421 روپے سے گھٹ کر70کھرب 63 ارب 57 کروڑ 93 لاکھ71ہزار197روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35624.12پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس34522.41پوائنٹس کی کم سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1635کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 633کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،906میں کمی اور96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…