کراچی(آن لائن)ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 1 اعشاریہ 3 فیصد کمی آئی جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ 98 پیسے کمزور اور سونا مزید مہنگا ہوگیا۔بجٹ کی منظوری سے متعلق خدشات کے باعث کاروباری ہفتے کے دوران سرمایا کاری کا اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری میں کم رجحان رہا، یہی وجہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں 448 پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 125 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔اس دوران بیرونی سرمایا کاروں نے 56 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے جبکہ مجموعی
طور پر حصص کی مالیت میں 88 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاورباری ہفتے میں امپوٹرز کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافے کا ہی رجحان رہا، انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے اضافے سے 156 روپے 83 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے سے 157 روپے 20 میں فروخت ہو رہا ہے۔ادھر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب ایک ہفتے کے دوران مقامی مارکیٹ میںسونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے 78 ہزار 100 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔