لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ،ریجنل ٹیکس دفاتر کے متعلقہ زونز کو ایمنسٹی سکیم کیلئے اہداف دیدئیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایف بی آر کے افسران تاجر تنظیموں ، چیمبراور ٹیکس بار کے عہدیداروں سے رابطہ کریں گے۔ ٹیمیں
آج (پیر)سے مارکیٹوں کا دورہ کر کے دکانداروں اور تاجروں کو سکیم سے متعلق بریفنگ دیں گی ۔حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کی آخری تاریخ 30جون2019ء مقرر ہے جس کے بعد اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جرمانے ، سزا اور اثاثہ جات کی ضبطگی کے لئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔