مہنگائی نے پاکستانیوں کی کمر توڑ دی عیدالفطر پر خریداری کے رجحان میں40 فیصد تک کمی

9  جون‬‮  2019

لاہور (صباح نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث قوت خرید نہ ہونے کی وجہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال عید الفطر پر خریداری کے رجحان میں 40فیصد تک کمی دیکھی گئی ، ملبوسات سمیت دیگر مصنوعات کی فروخت نہ ہونے سے تاجروں پر ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران مہنگائی کی شدید لہر نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ان کی قوت خرید

جواب دے گئی ہے جس کے اثرات کاروبارپر بھی پڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 20 تا 25 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے خریداری کے رجحان میں کمی دیکھی گئی ۔بیشتر تاجروں کی جانب سے عید الفطر کیلئے پیشگی ملبوسات سمیت دیگر مصنوعات تیار کرائی گئی تھیں لیکن خریداری کے رجحان میں کمی کی وجہ سے مکمل فروخت نہیں ہونے سے ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…