جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امریکا نے 39 مزید ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خزانہ نے ایران کی بڑی پیٹروکیمکل ہولڈنگ کمپنیوں اور ان کے وسیع ذیلی ایجنٹوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ نئی پابندیوں کا ہدف ایران کی بڑی اور منافع بخش پیٹروکیمکل کمپنیاں ہیں۔

ان پر پابندیوں کی وجہ پاسداران انقلاب کی انجنیئرنگ کور کے خاتم الانبیاء نامی بڑی تنصیب کو سرمایہ فراہم کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 39 مزید کمپنیاں اور ان کے بیرون ایران ایجنٹوں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ تمام ادارے پرشیئن گلف پیٹروکیمکل انڈسٹریز کے زیر انتظام کام کرتے تھے۔بیان میں اس امر کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے گروپ اور اس کی ذیلی کمپنیاں ایران کی پیڑوکیمکل پیداوار کا چالیس فیصد مال تیار کرتی ہیں۔ ملک کی 50 فیصد برآمد بھی انہی کمپنیوں کے تیارکردہ مال سے ہوتی ہے۔امریکی وزیر خزانہ سٹیفن منوچین کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کو نشانہ بنا کر ہم ایرانی پیٹروکیمکل انڈسٹریز کو سرمایہ کی فراہمی کا سلسلہ بند کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہی ادارے اپنے منافع سے ایرانی پاسداران انقلاب کو مالی لوازمہ فراہم کرتے ہیں۔تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کے بعد پیٹڑوکیمکل صنعت ایران کا دوسرا ایسا شعبہ ہے جس سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ اس شعبے کو امریکا نے اپنی پابندیوں کا ہدف نہیں بنایا تھا، تاہم نئی پابندیوں کے ذریعے امریکا نے اسے بھی ہدف بنا لیا ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ مزید سزاؤں کے نفاذ کا مقصد ایران کو خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے باز رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کو ان رقوم سے محروم کر دیں گے جنہیں وہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی حکومت پر ہمارا دباؤ برقرار رہے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…