اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 7ارب کے بانڈزجاری کردئیے ہیں۔آمدنی بڑھانے کے حکومتی اقدامات کے حوالے سے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ زیرالتوا ریفنڈ کے عوض پرامزری نوٹس جاری کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کیلئے فلیٹ
ٹیکس ریٹ کا پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد سے شروع کر رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پرامزری نوٹس اجراء کی اسکیم فعال کر دی ہے، اس کے لئے7ارب کے بانڈز جاری کر دئیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبوں کیساتھ سیلز ٹیکس فائلنگ کا سنگل پورٹل شروع کر رہے ہیں۔