منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے مالی سال2019-20میں کتنے ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لینے کا ارادہ کرلیا ؟وزارت خزانہ کالگایاگیا تخمینہ سامنے آگیا

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان نے مالی سال2019-20میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 12 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لینے کا ارادہ کرلیا لیکن اس کے لئے پہلے 10.7ارب ڈالرکے قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرناہوں گے۔حکام کے مطابق

وفاقی وزارت خزانہ نے تخمینہ لگایاہے کہ یوروبانڈ کے اجرا اور عالمی اداروں سے قرض کی مد میں12.3ارب ڈالر مل سکتے ہیں جبکہ ملکی ضروریات کیلئے19ارب ڈالر چاہیے ہوں گے جس میں زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کیلئے اضافی رقوم اور 3ماہ کی درآمدات کیلئے مالی ضروریات شامل نہیں ہیں۔ حکومت کوبیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے10.7ارب ڈالر اورکرنٹ اکانٹ خسارے کو پورا کرنے کیلیے 8.3ارب ڈالر درکارہوں گے۔ذرائع کے مطابق 2.5ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری اور اداروں کی نجکاری سے2ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔ حکومت کیلئےاصل چیلنج زرمبادلہ کے ذخائر کو13ارب ڈالر کی سطح پر لاناہے جو رواں ماہ کے آخر تک صرف7ارب ڈالر ہوں گے جبکہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو مالی سال 2019-20میں زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنےکیلئے6سے 7ارب ڈالر درکار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…