سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں فالودہ فروش،ٹرک ڈرائیور اور رکشے والے کے بعد سکول مالی کا بے نامی اکا ؤنٹ نکل آیا جس پر گورنمنٹ ڈگری کالج کے مالی کو ٹیکس جمع نہ کروانے پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا۔زرائع کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج دریا خان کے مالی عا شق حسین کے اکاؤنٹ سے
2کروڑ 83لاکھ روپے سے زائد کی رقم ٹرانزکیشن سامنے آئی تو ایف بھی ار نے نوٹس جاری کر دیا جس پر مالی عاشق حسین کا کہنا ہے کہ میری کوئی جا ئیداد نہیں اور نہ ہی بنک بیلنس ہے۔میں نے تو فلیکسی لون لے کر گھر کے دو کمرے تعمیر کروائے۔عاشق حسین نے مطالبہ کیا کہ جس نے میرے نام سے اکاؤنٹ استعمال کیا اسکے خلا ف کاروائی کی جائے۔