بیجنگ (این این آئی)چینی حکام صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر امریکا کی ڈیلوری کمپنی فیڈ ایکس سے تحقیقات کریں گے۔چین کے سرکاری میڈیانے کہاکہ فیڈ ایکس نے ہواوے کی مصنوعات کے چند پارسلز غلط مقام پر بھیج دیئے تھے جس کے بعد معروف چینی ٹیلی کام کمپنی نے کہا تھا کہ وہ ڈیلوری کمپنی سے اپنے تعلقات پر نظرثانی کر رہی ہے۔بعد ازاں فیڈ ایکس کی جانب سے پارسلز غلط مقام پر بھیجنے کے واقعے پر معذرت سامنے آئی
تھی۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت کے متعلقہ محکموں نے اعلان کیا کہ امریکی کمپنی فیڈ ایکس نے پارسلز چین میں درست پتوں پر نہیں بھیجے جس سے اس کے صارفین کو قانونی حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا، لہٰذا چین فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چین میں دہائیوں سے بطور کوریئر کمپنی کام کرنے پر فیڈ ایکس پر فرض ہے کہ وہ چینی حکام سے معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرے۔