پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے 2019ء میں کس کام میں دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔بلومبرگ نے سوئٹزلینڈ کے آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعلیم کے شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کی ہے اور وہ تیرہ نمبر وں کی زقند بھر کر تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھبیسویں نمبر پر

پہنچ گیا ہے۔آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی اس درجہ بندی کے مطابق سنگاپور نے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور امریکا گذشتہ نو سال میں پہلی مرتبہ دنیا کی سب سے مسابقتی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت سیاسی بحران سے دوچار وینزویلا اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے اور اپنے مالی وسائل کو متنوع بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030ء کے تحت مختلف اقدامات کررہا ہے اور وہ پہلی مرتبہ سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص بھی فروخت کے لیے پیش کر نے کی تیاری کررہا ہے۔ سعودی عرب ویڑن 2030ء کے تحت اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبوں اور بالخصوص توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔اس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اْوبر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔اس نے اس کمپنی میں 2015ء میں ساڑھے تین ارب ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے سوفٹ بنک میں پینتالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 2015ء میں سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی فولاد ساز کمپنی پوسکو کے اڑتیس فی صد حصص خرید کیے تھے ۔اس کے علاوہ اس نے فرانسیسی کمپنیوں میں بھی دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…