اسلام آباد(اے این این ) ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے معاملے پر دو مشیر آمنے سامنے آ گئے۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور مشیرتجارت عبد الرزاق دائود میں برآمدی شعبوں پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ 5 برآمدی شعبوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حامی ہیں جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود زیرو روٹنگ کی سہولت برقرار رکھنے
کے خواہشمند ہیں۔مشیر خزانہ عبد الحفیظ کا موقف ہے کہ زیرو ریٹنگ کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا جس پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ سہولت ختم کرنے سے برآمدات متاثر ہونگی۔ ملکی برآمدات پہلے سے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے بھی ٹیکس چھوٹ جاری رکھنے کی مخالفت کر دی ہے۔