کراچی(سی پی پی )سٹاک مارکیٹ میں تیزی آتے ہی ڈالربھی سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ڈالر92پیسے سستا ہو گیا، ڈالر 150وپے 22پیسے سے سستا ہو کر 149روپے30پیسے کا ہو گیا ہے۔ کاروباری دن کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار بہتر جا رہا ہے۔
ابھی تک مجموعی طور پر کے ایس سی 100انڈیکس میں 923پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔اس اضافے کے بعد 100انڈیکس 35873پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز اضافہ دیکھنے کے بعد گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، منگل کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم آج اس میں زبردست تیزی آئی ہے جس سے انٹر بینک میں دالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کی مندی کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 149 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 150 روپے 50 پیسے ہو گئی تھی تاہم آج مارکیٹ میں بہتری آنے کے بعد ڈالر ڈالر92پیسے سستا ہو گیا ہے اور ڈالر 150وپے 22پیسے سے سستا ہو کر 149روپے30پیسے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 150روپے50پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت 150روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت 154روپے تک پہنچنے کے بعد اس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے تاہم گزشتہ روز اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے کے بعد سونے کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان ہے۔