کراچی(این این آئی)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.827 کی سطح پر بند ہوا۔میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس3.957بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد4,325رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.651بلین روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو100کے سودوں کی مالیت806.485ملین روپے,ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت508.421ملین
روپے,کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت445.517ملین روپے,ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت355.718ملین روپے,ڈی جے کے سودوں کی مالیت76.806ملین روپے,پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 38.128ملین روپے,چاندی کے سودوں کی مالیت35.455ملین روپے,کاپر کے سودوں کی مالیت 16.640ملین روپے,برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 13.716ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت8.507 ملین روپے رہی۔