پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں کمی ، روپے کی قدر میں اضافہ ‎

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔

جبکہ دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800،34900،35000،35100،35200،35300،35400اور35500 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید1کھرب27ارب20کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.89فیصدزائد جبکہ74.37فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،کیمیکلزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 35631پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ کا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس944.20پوائنٹس اضافے سے35581.34 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب27ارب20کروڑ20لاکھ82ہزار549روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب76 کروڑ88لاکھ36ہزار250روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر22کروڑ77لاکھ6ہزار50شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ42لاکھ7ہزار930شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت53.88روپے اضافے سے1308.88 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت51.70روپے اضافے سے1085.72روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت193.84روپے کمی سے6845.01روپے اورمچلزفروٹ کے حصص کی قیمت13.90روپے کمی سے264.10روپے ہوگئی۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 1کروڑ62لاکھ98ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے12.27روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ52لاکھ51ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت25پیسے اضافے سے11.74روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس502.30پوائنٹس اضافے سے17014.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1689.96پوائنٹس اضافے سے57556.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس460.69پوائنٹس اضافے سے25989.79پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…