کراچی (این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی نے اس بات پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ گو رنمنٹ کو بیرون ملک مقر ر پاکستانی کمر شل کو نسلرز کو برآمدات سے متعلق اہداف کا تعین کر نا چا یئے ۔ پچھلے سالو ں میں پاکستان کی بر آمدات مختلف علاقا ئی تجا رتی بلا کس میں کم ہو ا ہے ۔ مثال کے طور پر اسلامی تعاون
تنظیم OIC کو 29 فیصد 2012سے کم ہو کر 17.4 فیصد 2018 رہ گیا ہے، اس کے علاوہ جنو بی امریکہ کو پاکستانی بر آمدات کا حصہ 1.5فیصد 2012سے کم ہو کر1.2فیصد 2018، ایشیا 52فیصد 2012سے کم ہو کر 38فیصد 2018اور افریقہ میں پاکستا نی برآمد ات کا حصہ 7.5فیصد 2013سے کم ہو کر 6.3فیصد 2018 ۔ انجینئرداروخان اچکزئی نے کہاکہ پڑوسی ممالک انڈیا اور بنگلادیش کے نسبت پاکستان کے کمر شل کو نسلرز پاکستانی بر آمداد کو بڑ ھانے میں اہم کر دار ادا نہیں کر رہے ۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ کمر شل کو نسلرز کو پاکستا ن کی برآمدات کو بڑھانے میں اپنا کر دار ادا کر نے کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں انکو چا یئے کہ وہ پاکستان سے متعلق کا روباری و تجا رتی معلو ما ت متعلقہ تجا رتی ادارو ں کو مہیا کر ے۔ انہو ں نے کہاکہ تجا رتی مشنز کو سفا رتخانو ں میں نما ئشی سینٹرز قا ئم کر نے چا ہیے اور تجا رتی نما ئشو ں میں پاکستان کی شر کت کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی کہا کہ گو رنمنٹ کو چا ہیے کہ و ہ پاکستان کی روایتی اور غیر روایتی بر آمدات بڑھانے کی مد میں با قاعدگی سے کمر شل کو نسلرز کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لے ۔فی الو قت 20کمر شل کو نسلرز ایشیا میں 8خلیجی ممالک میں 16یو رپ میں اور 4افریقہ میں مو جو د ہیں ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ حکومت کمر شل کو نسلرز کو ہدایت دے کہ تما م کمر شل کو نسلرز ایف پی سی سی آئی سے با ہمی رابطے میں رہیں تا کہ پاکستان کی بز نس کمیو نٹی کے لیے نئی ما رکیٹوں کی تلاش اور بہتر تجا رتی مواقعوں کی فراہمی کوآسان بنا یا جا سکے ۔