ڈالر کا بائیکاٹ کیا جائے ،غیر ضروری خریدوفروخت بند کر دی جائے : چیئرمین پیاف

21  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ کم از کم دو ماہ کے لئے ڈالرز کی خریدو فروخت بند کر دیں،پاکستان اسوقت مشکل ترین معاشی بحران کا شکار ہے اور اس مشکل وقت میں ڈالر کی خریدوفروخت صرف

اور صرف اس لئے کی جائے کہ اسکو بیچ کر کاروبار کی غرض سے منافع کمانا مقصود ہو تو یہ ملک پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی ایکسچینج ڈیلرز صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیںانکو روکا جائے ۔بائیکاٹ مہم کا ساتھ دینے سے کرنسی پھر سے مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کواس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ،ڈالر کا بائیکاٹ کرنا ہے اور پاکستان روپے کی قدر کو بڑھانا ہو گا۔مشکل وقت میں قومیںملک کے ساتھ ڈھال بن کر کھڑی ہوتی ہیں۔پاکستان بہترین مصنوعات تیار کرتا ہے ہمیں برانڈز کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے ہمیں اس کمپلیکس سے باہر آنا ہو گا۔ بزنس کمیونٹی اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں اور غیر ضروری طور پر ڈالر خریدنے سے اجتناب کریں اور پاکستانی کرنسی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں جیسے ترکی کی عوام نے مشکل حالات میں ڈالر کا بائیکاٹ کر کے اپنی کرنسی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلوایا۔پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ کرنسی وار کی اس جنگ میں پاکستان سرخرو ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…