بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں‘افتخارملک

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاک یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین اور معروف تاجر رہنما افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ڈالر مافیا ملکی معیشت کو بری طرح تباہ کررہا ہے اس لئے اس کے خلاف جارحانہ اور نتائج پر مبنی کریک ڈائون کیا جائے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے نہ صرف معیشت کے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ بلکہ مہنگائی کے ایک نئے

طوفان کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ڈالر مافیا کے خلاف کریک ڈائون میں وزیراعظم عمران خان کر بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک اس صورتحال کی وجوہات کی نشاندہی کرے اور انہیں تاجر برادری کے سامنے لائے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایف آئی اے ، آئی بی ، کسمٹز انٹیلی جنس اور سٹیٹ بینک کو متحرک کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے عمران خان کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روپے کی قدر گرنے سے پاکستان کو عالمی برادری میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کی کوئی کمی نہیں بس اس کے بہتر انتظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے غیر قانونی ذرائع سے دولت پاکستان سے باہر منتقل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 23 سال کے دوران 160 ارب ڈالر کی خطیر رقم ملک سے باہر بھیجی گئی جس کے مقابلے میں غیر ملکی قرضوں کی مالیت 104 ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک مقامی کرنسی ڈیلرز کیلئے رہنما خطوط تیار کرے تاکہ صرف حقیقی خریداروں کو ہی کرنسی فروخت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر پر مصنوعی کیپ جیسے اقدامات کی تحقیقات کی جائیں کیونکہ ہوسکتا ہے کسی مافیا نے یہ کام اپنے پاس جمع کئے گئے ڈالرز کو مہنگے داموں فروخت کرنے کیلئے کیا ہو۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں کو آئی ایم ایف سے معاہدے بارے آگاہی فراہم کرے اور بتائے کہ کیا اس معاہدے کا تعلق روپے کی قدر میں کمی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کرے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شروع کی گئی اقتصادی اصلاحات سے ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی نمو میں اضافے کیلئے مقامی تجارت کو فروغ دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…