ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا مالی خسارہ147ارب سے بھی تجاوزکرگیا،،سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا

datetime 20  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کا مالی خسارہ147ارب سے بھی تجاوز کر گیاہے ،سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کی سفارش کردی ہے۔وفاقی حکومت سے رقم نہ مل سکی ،سندھ حکومت نے اپنے اداروں نے بھی کم ٹیکس جمع کیا،جس کے باعث سندھ حکومت مشکل میں آگئی۔ذرائع کے مطابق ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں ۔دستاویزات کے مطابق

رواں سال کے دوران صوبے بھر سے 23 ارب روپے کم ٹیکس وصول ہوگا۔سندھ ریونیوبورڈ، ایکسائز اور بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر ادارے ٹیکس ہدف حاصل نہ کرسکے۔ صوبائی اداروں نے 143ارب روپے ٹیکس جمع کرناتھالیکن صرف 120 ارب روپے ٹیکس جمع ہوگا۔بلاواسطہ ٹیکس وصولی میں بھی صوبائی محکموں کے ہدف مکمل نہیں ہورہے ، محکمہ خزانہ کے مطابق سندھ کووفاق سے 123ارب 50 کروڑ روپے کم منتقل ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے صوبہ سندھ مالی مشکلات کا شکار ہورہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…