بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بعض عناصر ملکی معیشت کو گھن کی طرح سے چاٹ رہے ہیں، چیئرمین پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن (پی ایس اے اے)اور سابق نائب صدرایف پی سی سی آئی ،میری ٹائم سیکٹر کی معروف شخصیت طارق حلیم نے کہا ہے کہ اسمگلنگ،اوورانوائسنگ ،انڈر انوائسنگ اورمس ڈیکلریشن کے خلاف بھرپورکاروائی ہونی چاہیئے،پاکستانی معیشت کوبہت سے چیلنجز درپیش ہیں،معاشی ترقی اور بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان زبردست کوششوں میں مصروف ہیں۔

اور اس سلسلے میں مسلسل اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں،وزیرخزانہ اسد عمر کی تبدیلی اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی تقرری اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جبکہ نئے چیئرمین محمدشبر زیدی کی تعیناتی اور پنجاب میں ڈاکٹر سلمان شاہ کی تقرری بھی اسی حوالے سے کی گئی ہے لیکن بعض عناصر ملک میں ایسے ہیں جو ملکی معیشت کو گھن کی طرح سے چاٹ رہے ہیںاور ملکی بقاء کیلئے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔ طارق حلیم نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اسمگلنگ، اوورانوائسنگ ،انڈر انوائسنگ اورمس ڈیکلریشن کے خاتمے کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں تاکہ سرکاری اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے تعاون سے کھیلے جانے والے گھنائونے کھیل کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ چیئرمین پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی تقرری کے حوالے سے مبارکباد کیلئے لکھے گئے ایک خط میں یہ کہا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس،ایف آئی اے ، بارڈراتھارٹیز،وزارت داخلہ کے اراکین پر مشتمل جے ا ٓئی ٹی بنائی جائے،یہ جے آئی ٹی اپنی انکوائری مکمل کرکے رپور ٹ مرتب وزیر اعظم عمران خان کو پیش کریے تاکہ ملک کیلئے ناسور اسمگلنگ،اوور،انڈرانوائسنگ اور مس ڈیکلریشن کا خاتمہ ہوسکے اور جن اداروں اورافراد کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر ودیگرشکایات درج ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین تجارت میں تقریباً 6ارب ڈالر کی مس ڈیکلریشن کی اطلاعات ہیں،سال 2014 کے مقابلے میں سال2015کے دوران چین کے ساتھ تجارت میں مس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ کی مجموعی مالیت ایک ارب86کروڑڈالر کا اضافہ ہواتھا،سب سے زیادہ مس ڈیلریشن الیکٹریکل اور الیکٹرانکس آلات ،مشینری،نیوکلیئر ری ایکٹر،بوائلرز اور مین میڈ فلامنٹس کی

درآمد میں کی جاتی رہی ہے جبکہ آئرن اینڈ اسٹیل،پلاسٹک آئٹمز،مین میڈ اسٹیپل فائبر،گاڑیوں اور پرزہ جات میں بھی مس ڈیکلریشن بڑھ رہی ہے۔طارق حلیم نے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ،اسمگلنگ،اوور،انڈرانوائسنگ اور مس ڈیکلریشن کے خلاف بھرپور کاروائی ہونی چاہیئے،مجھے امید ہے کہ چیئرمین

ایف بی آر شبرزیدی اس کے تدارک کیلئے خاطرخواہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیئرمین پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ صنعتی وتجارتی معاملات میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانا قابل معامی نہیں بلکہ اس کے خلاف بھرپورمہم چلنی چاہیئے اور ان کے خلاف قرارواقعی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…