منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں : صدر ایران پاک فیڈریشن

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام کے حصول میں بلا جواز تاخیر کر کے بڑی غلطی کی ،آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی شرائط کو سامنے لا یاجائے تاکہ تمام طبقات اس کے اثرات کا سامنے کرنے کیلئے پیشگی تیاری کریں ،موجودہ حالات میں

معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے تھاکہ حکومت آئی ایم ایف کے بغیر معاملات نہیں چلا سکے گی لیکن اس کے باوجود بلا جواز تاخیر کی گئی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے سے ملک میں بے یقینی کی فضاء ہے جو انتہائی نقصان دہ ہے ۔حکومت کی اقتصادی ٹیم فی الفور تمام چیمبرز،تنظیموں اورایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کر کے انہیں اعتماد میں لے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹ بل کم کرنے کیلئے پر تعیش اشیاء منگوانے پر کچھ عرصے کیلئے مکمل پابندی عائد کی جائے اور برآمدات میں اضافے کیلئے اعلانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کئے جائیں ۔آج بنگلہ دیش نے ہمیں برآمدات میں کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قرض اتارنے کیلئے آمدنی میں اضافے کیلئے سیاحت کو فروغ دینے سمیت مزید نئے شعبے تلاش کرے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صرف قرض اتارنے کیلئے مختص کیا جائے ۔ اگر حکومت نے فوری اور جامع پالیسی تشکیل نہ دی تو قر ضوںکا اژدھا ہماری معیشت سمیت سب کچھ نگل جائے گا اور خدانخواستہ ہماری بقاء خطرے میں پڑے جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…