بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

دن کا اختتام،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ،ڈالرنئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہیں جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید75پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں 2.50روپے اور قیمت فروخت میں 2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ایک وقت میں ڈالر کی قیمت 150روپے سے بھی زیادہ ہوگئی تھی تاہم دن کے اختتام پرفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 75پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید147.00روپے سے بڑھ کر147.75روپے اور قیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر148.25روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 2.50روپے اورقیمت فروخت میں 2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید146.00روپے سے بڑھ کر148.50روپے اورقیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر149.50روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں 3.00روپے اورقیمت فروخت میں 3.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید162.50روپے سے بڑھ کر165.50روپے اورقیمت فروخت165.50روپے سے بڑھ کر168.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید187.00روپے سے بڑھ کر188.00روپے اورقیمت فروخت189.80روپے سے بڑھ کر191.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 50پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 45پیسے اورقیمت فروخت میں 25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.00روپے سے بڑھ کر39.50روپے اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر40.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.80روپے سے بڑھ کر40.25روپے اورقیمت فروخت40.50روپے سے بڑھ کر40.75روپے ہوگئی۔ جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…