پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر 148روپے کا ہوگیا، آنے والے دنوں میں قیمت کہاں تک پہنچنے والی ہے؟ خبر دار کردیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی جاری رہا ،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 148 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ 148 روپے تک پہنچ گئی جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کے اضافے کے بعد ریکارڈ 146 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایکسچینج ریٹ کو فری کرنے کی خبروں پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگیا تھا۔لوگوں کے بڑے پیمانے پر خریداری کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہوگیا تھا تاہم دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر 144 روپے تک آگئی تھی۔دوسری جانب ڈالر بحران سے ایک دن میں مافیا کو 50 ارب روپے کی کمائی ہوئی ہے ۔دو اداروں کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی رقم کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ اس میں سابقہ حکومت سے تعلق رکھنے والے بااثر مافیا ملوث ہےاور کئی بینکرز اور بڑے بزنس ٹائیکون بھی اس مافیا کا حصہ ہے۔

گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پہلے 6 بزنس ٹائیکون ،2 بڑے لینڈ مافیاز اور ایک سابقہ حکومت کا چہیتا گروہ جو اس حکومت کے وزراء کے بھی قریب ہے، نے مارکیٹ سے نہ صرف ڈالر اٹھوایابلکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے پلاننگ کے تحت مختلف اسٹاک ایکسچینج میں پراپیگنڈا کیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی۔مارکیٹ سے اچانک ڈالر اٹھوا کر از خود ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیااور اس سے مافیا کو ایک دن میں 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا،اس مافیا نے اب پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ ڈالر کا ریٹ 200روپے تک جائے گا۔یہ افواہ پھیلا کر ڈالر کو مہگنے داموں فروخت کر کے مزید پیسہ کمایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…