ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروبار حصص مسلسل مندی کی لپیٹ میں رہا،کے ایس ای100انڈیکس 1400پوائنٹس گھٹ گیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروبار حصص مسلسل مندی کی لپیٹ میں رہااور کے ایس ای100انڈیکس 1400پوائنٹس گھٹ گیاجس سے انڈیکس36ہزاراور35ہزار پوائنٹ کی دو نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 245ارب روپے بھی ڈوب گئے جبکہ سرمائے کا مجموعی حجم73کھرب روپے سے گھٹ کر 71کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ،بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز ،فوجی سیمنٹ،یونائیٹڈ بینک ،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،اینگرو فرٹیلائزر ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،سوئی نادرن گیس حب پاور ،لوٹے کیمیکل ،بینک الفلاح ،پائینر سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ مغل آئرن ،دی سرل کمپنی اور ڈولمن سٹی سر فہرست رہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق جی ڈی پی کی شرح میں اضافے کے اہداف حاصل نہ ہونے اور شرح ہدف کے مقانلے نصف رہنے ،آئندہ 7برسوں میں 31ارب ڈالر کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی ،حکومت کی آئی ایم ایف کو اگلے بجٹ میں 750ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی یقین دہانی جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری کے بجائے پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین تنزلی کا شکار رہی ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور مندی کا رجحان4دن غالب رہا جس کی وجہ سے انڈیکس 1432.06پوائنٹس کم ہو گیا جبکہ ایک روزہ تیزی سے انڈیکس نے 25.64پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مندی کی زدمیں رہی ۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مندی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 1406.42پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 36122.95پوائنٹس سے کم ہو کر34716.53پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 690.81پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17077.47پوائنٹس سے کم ہو کر16386.66پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26537.79پوائنٹس سے گھٹ کر 25693.07پوائنٹس ہوگیا ۔مندی کے سبب گذشتہ ایک ہفتے کے دوران

مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب 45ارب 25کروڑ25لاکھ 80ہزار374روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 73کھرب 71ارب 61کروڑ84لاکھ 53ہزار231روپے سے گھٹ کر71کھرب 26ارب 36کروڑ58لاکھ72ہزار857روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 36192.05پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی

لہر آنے سے انڈیکس 34828.94پوائنٹس کی کم سطح آگیا ۔گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ4ار ب روپے مالیت کے 11کروڑ32لاکھ35ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 2ارب روپے مالیت کے 6کروڑ53لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1533کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 392کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،1049میں کمی اور92کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…