استنبول(این این آئی) ترکی کی سرکاری فضائی کمپنی کو گذشتہ برس رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیرمعمولی خسارے کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سال 2019ء کے پہلے چار مہینوں میں ترک فضائی کمپنی کو ایک ارب 25 کروڑ لیرہ خسارے کا سامناکرنا پڑا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 50 لاکھ
ڈالر ہے۔ گذشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو 31 کروڑ 40 لاکھ لیرہ خسارہ ہوا تھا۔استنبول اسٹاک ایکسچینج کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ترک فضائی کمپنی نے 14 ارب 85 کروڑ لیرہ ریونیو حاصل کیا جب کہ ایک سال قبل اسی عرصے میں کمپنی نے 10 ارب 53کروڑ لیرہ کی آمدن حاصل کی تھی۔