اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کے خوفناک اثرات سامنے آنے لگے، ایک ہی دن میں ڈالر ہوشربا حد تک مہنگا

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کے خوفناک اثرات سامنے آنے لگے، ایک ہی دن میں ڈالر ہوشربا حد تک مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے کےآخری کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ، 142 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ معاہدے کے خوفناک اثرات ابھی سے سامنے آنے لگے ہیں۔آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روز کے دوران ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں 50 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ 2 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔یوں اب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے 10 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کا رحجان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 171.11 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اورانڈیکس 34 ہزار716 اعشاریہ 53 پوائنٹ پر بندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 3 کروڑ، 92 لاکھ 86 ہزار90 حصص کاکاروبارہوا جن کامالیاتی حجم 1.752 ارب روپے رہا۔288 مجموعی کمپنیوں میں سے 77 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے الیکٹرک، میپل لیف اورسرلے پاکستان کے حصص کا زیادہ لین دین ہوا۔

نیسلے پاکستان کی فی حصص قیمت میں 357.50 روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں 99.60 روپے فی حصص کا اضافہ ہوا۔ کولگیٹ کے حصص میں 109.81 روپے اوروائتھ پاکستان کے حصص میں 39.51 روپے فی حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…