بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری، سرمایہ کاروں کے مزید17ارب10کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس34800کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیااور4سال کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے مزید17ارب10کروڑروپے سے زائدڈوب گئے  کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت49.69فیصدکم جبکہ65.62فیصد حصص کی

قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کوکاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم ملک کے اقتصادی ٹیم میں تبدیلیوں کے بعد نئے وفاقی بجٹ میں سخت اقدامات کے خدشات، آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج کے لیے جاری مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گھٹنے، ڈسکائونٹ ریٹ میں مزید اضافے کے خدشات اور نئے مالی سال کے بجٹ میں700سے 750 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہونے کی خبروں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس سے کے ایس ای100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ34646پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34700کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس171.11پوائنٹس کمی سے34716.53 پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین اسٹاک ایکسچینج کے مطابق اقتصادی ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں سرمایہ کاروں کو یہ خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ نئے وفاقی بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹ کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں ملے گا، یہی منفی عوامل جمعرات کوبھی اسٹاک مارکیٹ کی نفسیات پر چھائے رہے اور مارکیٹ تنزلی سے دوچارہوئی۔ جب کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے باعث بھی سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے مارکیٹ سے اپنے سرمائے کے انخلا کو ترجیح دی ۔جمعہ کومجموعی طور پر288کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،189کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں17ارب10کروڑ76لاکھ24ہزار613روپے کی کمی ریکارڈ

کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب26 ارب36 کروڑ58لاکھ72ہزار857روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر3کروڑ92لاکھ8 6ہزار90شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت 3کروڑ88لاکھ13ہزار250شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی

قیمت357.50روپے اضافے سے7570.00 روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت99.60روپے اضافے سے2091.60روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت109.81روپے کمی سے2086.54روپے اوروائتھ پال لمیٹڈکے حصص کی قیمت39.51روپے کمی سے768.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں48لاکھ27ہزار500شیئرز کے ساتھ

سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے4.22روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں27لاکھ6ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت75پیسے کمی سے24.29روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس106.86پوائنٹس کمی سے16386.66پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس557.60پوائنٹس کمی سے54401.17پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس51.36پوائنٹس کمی سے25693.07پوائنٹس پربندہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…