ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

نئی انڈسٹریل پالیسی تشکیل دے کر نالج اکانومی کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے ، صدراسلام آباد چیمبر

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے اس بات پر زوردیا کہ حکومت جلد ایک نئی انڈسٹریل پالیسی تشکیل دے جس میں نالج اکانومی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ ملکی معیشت موجودہ بحرانی کیفیت سے نکل کر تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ

حکومت ایسی صنعتی پالیسی بنائے جو زرعی، صنعتی اور سروسز شعبوں کو ان کی اصل صلاحیت کے مطابق ترقی دینے میں معاون ثابت ہو جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت میں کمی واقع ہوگی جبکہ معیشت بہتر ترقی کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی اس طرح تشکیل دی جائے کہ اس کے ثمرات کسی ایک صوبے یا علاقے کی بجائے پورے ملک میں پھیلیں اور ہر انکم گروپ کو اس کا فائدہ حاصل ہو۔انہوںنے کہا کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے متفقہ صنعتی پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کرے۔احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی صنعت کے شعبے میں کافی ترقی کی ہے جس کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جا تا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی میں دفاعی صنعت کو بھی مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے جس سے ہماری دفاعی شعبے کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کی زیادہ لاگت صنعتکاری کی ترقی کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے لہذا نئی صنعتی پالیسی میں کاروبار کی لاگت کو کم کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ دی جائے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ پاکستان ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کر کے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتا ہے لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ نئی صنعتی پالیسی میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کرنے پر بہتر توجہ دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو زرعی سے نالج اکانومی میں تبدیل کرنے کیلئے سروسز اور پیداواری شعبوں میں مضبوط روابط کا قیام اشد ضروری ہے لہذا نئی صنعتی پالیسی میں اس طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت نوجوانوں کی اکثریت

موجود ہے جو کمیونیکیشن، انفارمیشن اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز سے بخوبی آگاہ ہے لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ نئی صنعتی پالیسی میں اعلیٰ معیار کی ریسرچ اور انوویشن کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے تا کہ پاکستان آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لا کر تیز رفتار ترقی حاصل کر سکے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا استعمال بڑھا رہی ہے لہذا نئی

صنعتی پالیسی صنعتی شعبے کی موجودہ اورمستقبل کی افرادی قوت کو آرٹیفیشل انٹیلی کی تربیت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی میں پیداواری طریقوں کو بھی جدید بنانے پر بہتر توجہ دی جائے تا کہ پاکستان عالمی معیار کی مصنوعات تیار کر سکے جس سے برآمدات بہتر ہوں گی اور ملک صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن کر بہتر ترقی حاصل کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…