750ارب کے نئے ٹیکس،آئی ایم ایف کو بجٹ کا ورکنگ پلان پیش کرنا تشویشناک ہے : سابق صدر لاہور چیمبرز

10  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)سابق صدر لاہور چیمبرز آف کامرس فاروق افتخار نے حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں 750ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس لگانے کا ورکنگ پلان آئی ایم ایف کو پیش کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایما پر بجلی ، گیس اور

پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء پر اربوں روپے کے ٹیکسز عائد کرنے سے ملک میں مہنگائی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا ۔جبکہ پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا کہ750ارب کے نئے ٹیکسوں سے صنعتی شعبہ سمیت عوام متاثر ہوگی اور ان کی قوت خرید ختم ہوجائے گی ،نئے ٹیکسوں سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی جس سے ہر طبقہ فکر متاث ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ 6ارب ڈالر کے قرض سے ملک میں کبھی بھی خوشحالی نہیں آئے گی ۔ پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام ابھی سنبھلنے بھی نہ پائے تھے کہ حکومت کی طرف سے دو سال تک بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی نوید نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے ۔ عوام تبدیلی کی توقع کر رہے ہیں لیکن تبدیلی کے نام پر ان پر ٹیکسوں کا ہوشربا بوجھ ڈالا جارہا ہے جس سے ان کی قوت خرید بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ خودانحصاری اور کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنایا جائے اور آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہا جائے کیونکہ ان کی شرائط پر عمل پیرا ہوکر عوام کو بدحالی کی طرف گامزن کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…