اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے” بہترین کمرشل بینک 2019 ” ہونے کا ایوارڈ جیت لیا

9  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے سال 2019 کا “بہترین کمرشیل بینک” ہونے کا اعزاز جیت لیا ہے ، جو ” مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان”(MAP)کی منعقد کردہ ” کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈز ” کی سالانہ تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہ شاندار اعزاز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی بے مثال خدمات،جدید بینکاری کی مصنوعات اور اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف ہے۔ اپنے کاروبار کے آغاز سے ہی

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ متعدد معیاری مصنوعات اور سہولیات متعارف کروا چکا ہے، جن کے ذریعے مختلف ضروریات کے حامل صارفین کی بھرپور خدمت کی جارہی ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر – شہزاد دادا نے کہا کہ ؛ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہماری بینکاری کی تمام مصنوعات کی افادیت کو اعلیٰ ترین سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ؛ ہمارا بینک اپنی بے مثال کارکردگی سے شاندار کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ لہٰذا ہمیںپاکستانی صارفین اور کاروباری حلقوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔پاکستان کی مارکیٹ ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی ادارہ کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اپنے تمام صارفین کو عالمی معیار کی مالیاتی سہولیات اور مصنوعات فراہم کرتے ہوئے ، ہر طبقے کے صارفین کی انفرادی ضروریات کو پورا کرتے رہیں گے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے وسیع ترین مقامی بینکوں کے ساتھ مسلسل مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان میں بینکنگ کی صنعت میں اعلیٰ ترین مقام حاصل کیا اور یہ اعزازجیتا ہے۔ ان تمام کامیابیوں کی بنیاد ہماری افرادی قوت کی بہترین صلاحیتیں اور صارفین کے ساتھ اعتماد کا مضبوط رشتہ ہے۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ملک کے کامیاب ترین بینک کا انتخاب کرنے سے پہلے ، تمام بینکوں کی کارکردگی کے گہرے تجزیات کئے، جن میں؛ ڈیویڈنڈ کی ادائیگی ، طریقہ کار، مالیاتی استحکام اور ترقی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معیارات اور قواعد کی پابندی کے علاوہ انتظامی عملہ اور اعلیٰ عہدیداران کی اراء اور قائدین کے نظریات کا جائزہ بھی لیا گیا۔لہٰذا ان تمام حوالوں سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو بہترین بینک قرار دیا گیا ہے۔ مینجمنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان(MAP)،پیشہ ور اداروں کے قائدین اور نمائندگان پر

مبنی ایک اہم تنظیم ہے۔ یہ مکمل طور پر غیر سیاسی تنظیم ہے، جو رضاکارانہ طریقہ سے بلامنافع بنیادوں پر کام کرتی ہے۔اس کی انتظامی سربراہی کرنے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پاکستان کی بہترین کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں ، جنہیں تمام ارکان کی رائے کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ تنظیم کی تمام کاوشوں کا محور، انتظامی امور میں پیشہ ورانہ اصولوں اور عالمی کاروباری اخلاقیات کا نفاذ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…