پاکستان سٹاک ایکس چینج گزشتہ ساڑھے چار سال کی کم ترین سطح پر۔۔!!! شدید مندی‘ سرمایہ کاروں کے 115 ارب ڈوب گئے

8  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی )سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد بھی معیشت کی گاڑی صحیح ڈگر پر گامزن نہیں ہو پا رہی۔ نئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی کوششیں بھی اس سلسلے میں ابھی تک بار آور ثابت نہیں ہوئیں۔ خراب معاشی صورتِ حال کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے۔بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے شدید مندی کا دِن رہا۔100

انڈیکس 775پوائنٹس کی کمی کے ساتھ گزشتہ ساڑھے چار سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس وقت انڈیکس 34877پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح ایک دِن میں ہی انڈیکس میں 1.72 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ شیئرز کی قیمت کم ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کو 115 ارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اسی باعث آج سرمایہ کاروں کی جانب سے آج حصص کی خرید و فروخت کے حوالے سے محتاط رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2019کا مہینہ بھی اسٹاک ایکسچینج پر بہت بھاری ثابت ہوا تھا۔ اس ماہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اپریل 2019پاکستان سٹاک ایکسچینج کی گزشتہ چودہ سال کی تاریخ کا بدترین مہینہ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے چودہ سالوں میں انڈیکس میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک ماہ میں شیئرز کی قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 363 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایک ماہ میں100 انڈیکس 38649 سے گر کر 36784 کی سطح پر بند ہوا۔یعنی اپریل کے مہینے میں 100انڈیکس میں 1865پوائنٹس کی شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اپریل میں 100 انڈیکس میں 4.8 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کاآمدنی خسارہ بڑھ جانے ،حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کے اثرات زیادہ غالب دیکھے گئے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…